Skip to main content

An official website of the United States government

Official websites use .gov
A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS
A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

  1. Home
  2. Newsroom
  3. Announcements
  4. CBP and ICE Statement Regarding Hurricane Harvey - Urdu

CBP and ICE Statement Regarding Hurricane Harvey - Urdu

Release Date
Tue, 08/29/2017

طوفان ہاروے کے بارے میں سی بی پی، آئی سی ای کا بیان

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں سمندری طوفان ہاروے کے آنے کے پیش نظر ٹیکساس کے گورنر نے کاؤنٹیوں کے لیے قدرتی آفت کا اعلان جاری کیا ہے، اور لوزیانا کے گورنر نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے۔طوفان کے مد نظر، امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) اور امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی)  محکموں کی اولین ترجیحات زندگیاں بچانا اور زندگی پذیر سرگرمیوں کو فروغ دینا، متاثرہ علاقے چھوڑنے والے افراد کا محفوظ انخلاء، عوامی امن کو قائم رکھنا، نیز ممکنہ حد تک املاک کے نقصان کی روک تھام اور علاقے کی تیزی سے بحالی کی سرگرمیاں انجام دینا ہیں۔ اس طوفان کے راستے میں آنے والے افراد کو اپنے مقامی حکام کی ہدایات کی پیروی کرنا چاہیے اور اس خطرناک طوفان کے آنے کی صورت میں دیے جانے والے انتباہ  پر عمل کرنا چاہیے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کی مدد کے لیے تیار رہیں گے۔ انخلاء یا ردِّعمل  کی کارروائی میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد، محفوظ اور مؤثر طریقے سے مقامی حکام کی مدد کرسکیں۔ انخلاءکے مقامات یا  امدادی مراکز، جیسے پناہ گاہوں یا غذائی بنکوں میں غیر مجرمانہ امیگریشن نافذ کرنے والی معمول کی کارروائیاں انجام نہیں دی جائیں گی۔ قوانین معطل نہیں کیے جائیں گے، اور ہم طوفان کی تباہی سے فائدہ اٹھانے کی مجرموں  کی کسی بھی کوشش پر نظر رکھیں گے۔

آئی سی ای  اور سی بی پی اپنی تحویل میں موجود افراد کی طوفان سےسلامتی بھی چاہتے ہیں اور انھیں تباہ کن طوفان کی آمد کی صورت میں ہر قسم کی  جسمانی گزند سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا، آئی سی ای کی حراست میں موجود افراد کو پورٹ اسابیل حراستی مرکز سے عارضی طور پر طوفان کے متوقع راستے سے دور تباہی سے محفوظ مختلف دیگر جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ منتقلی کی صورت میں، قیدیوں کے وکیلوں کو مطلع کیا جائےگا، قیدیوں کے مقام کا تعین کرنے والے آن لائن ریکارڈ کو اپڈیٹ کیا جائے گا، نیز یہ منتقلی عارضی نوعیت کی ہوگی۔

Last Modified: Jan 03, 2023